سدھارمیں تجاوزات کی بھرمار راہگیروں کا بازروں سے گذرنا محال

سدھارمیں تجاوزات کی بھرمار  راہگیروں کا  بازروں سے گذرنا محال

پینسرہ(نمائندہ دنیا )سدھار میں تجاوزات کی بھرمار ،مین شاہرہ جھنگ روڈ سمیت مختلف بازاروں سے شہریوں کا گذرنا محال ہوچکا، سدھار تا بائی پاس میں شاہرہ جھنگ روڈ پر فٹ پاتھ کے علاوہ سڑک پر بھی کئی کئی فٹ دکانداروں نے اپنا سامان سجا رکھا ہے۔

 ہوٹل،چکن شاپ سمیت دیگر کاروباری حضرات نے سرکاری اراضی پر پختہ تھڑے بنا رکھے ہیں جس سے ،چنگ چی رکشہ والوں نے بھی جگہ جگہ سٹینڈ بنا رکھے ہیں،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں  نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے نوٹس کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سدھار سے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لئے موثر اقدمات کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں