جھنگ میں انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے پر خصوصی تقریب کا انعقاد

جھنگ میں انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے پر خصوصی تقریب کا انعقاد

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)جھنگ نے انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔

یہ تقریب سینٹرل اسٹیشن جھنگ پر منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر میاں محمد اشفاق تھے ۔تقریب میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد، ریسکیو اہلکاروں، والنٹیئرز اور معزز شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی میاں محمد اشفاق نے تقریب سے خطاب میں ہوئے کہا کہ والنٹیئرز(رضاکار)کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ریسکیو 1122 والنٹیئرز معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے ، ایمرجنسیز میں مدد فراہم کرنے اور لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں پیش پیش ہیں۔تقریب میں والنٹیئرز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد اور شیلڈز بھی دی گئیں۔ ایمرجنسی آفیسر طاہر عباس نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں