بھوآنہ :دن دیہاڑے مین روڈپر وارداتیں ، ڈاکولاکھوں لوٹ کرفرار

بھوآنہ :دن دیہاڑے مین روڈپر  وارداتیں ، ڈاکولاکھوں لوٹ کرفرار

بھوآنہ (نمائندہ دنیا )دن دیہاڑے مین روڈپر دو وارداتیں ، ڈاکولاکھوں لوٹ کرفرار۔بتایا گیا ہے کہ بھوآنہ چنیوٹ روڈپرواقع پولیس چوکی جامعہ آباد کے نواحی علاقہ اڈہ جامعہ آبادکارہائشی دکاندار ظفر اقبال ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کیش لیکر۔۔۔

موٹر سائیکل پر چنیوٹ جا رہا تھا کہ اڈ اپٹھا ن کوٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار دو نا معلوم ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر اسے لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ۔متاثرہ شہری ظفراقبال کا کہنا ہے کہ 15 پر کال کر نے کے باوجود ایک گھنٹہ بعد بھی پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی۔ ذرائع کے مطابق اس واقعہ سے کچھ دیر پہلے پولیس چوکی جا معہ آباد کے قریب باغ سٹاپ پر بھی ایک شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں