فوڈ اتھارٹی کی کا رروائیاں ،معروف سپر سٹور کو ایک لاکھ جرمانہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ میں ملوث نامور برانڈز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق محمود گل کی زیر نگرانی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مدن پورہ اور نشاط آباد میں آپریشن کرتے ہوئے۔۔۔
معروف سپر سٹور کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد،پان شاپ کیخلاف مقدمہ درج،436 گٹکا پیکٹ ضبط اور بھاری مقدار میں فلیورڈ دودھ تلف کرادیا۔انہوں نے بتایا کہ سپر سٹور کو قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھاری جر ما نہ عائد کیا گیا،پان شاپ سے ممنوعہ گٹکا برآمد کر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود،صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ،سپر سٹور میں گوشت کو زمین پر رکھا گیا، ٹوٹے فرش پر زمین اور گندا پانی موجود تھا۔