محکمہ ماحولیات کی غفلت ، فیکٹریوں کا دھوں فضائی آلودگی پھیلانے لگا
پینسرہ (نمائندہ دنیا )محکمہ ماحولیات کی مجرمانہ غفلت ولاپرواہی ، فیکٹریوں کا دھوں فضائی آلودگی پھیلانے لگا، شہری بیمار۔
تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ و گردونواح بر لب سیم نہر،جھنگ روڈ،و رنگ روڈ کی اطراف میں قائم درجنوں فیکٹریاں ماحول آلودہ کرنے میں مصروف ہیں، فیکٹریوں کی چمنیوں سے نکلنے والادھواں ماحول تباہ کر نے کے ساتھ شہریوں میں سانس پھیپھڑوں،دمہ سمیت دیگر امراض کا سبب بن رہا ہے ،فیکٹری مالکان ایندھن کے طور پر پلاسٹک،بھوسہ،کپڑا،ٹائر و دیگر ممنوع چیزیں جلا کر ماحول تباہ کر رہے ہیں جبکہ محکمہ ماحولیات کے ذمہ داران فیکٹری مالکان سے ساز باز کر کے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس کی اپیل کی ہے