مکوانہ :نجی سکول کی افتتاحی تقریب ایم پی اے رائے احسن کی شرکت
مکوانہ(نمائندہ دنیا)مکوانہ کے نوحی علاقہ 239 ر۔ب خانوأنہ میں نجی سکول کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے رائے احسن رضا کھرل تھے ۔
سکول آمد پر بچوں اور سٹاف نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر سکول سردار گجر بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب میں رائے احسن رضا کھرل نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے چاہیے ،پرائیویٹ سکول حکومت کے ساتھ مل کر بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اس موقع پرملک قاسم،اعجازہنجرا،محمداکرم،بلال احمد ودیگرمعززین علاقہ بھی موجودتھے۔