پیرمحل :لائیو سٹاک کے زیر اہتمام کارڈ تقسیم کرنیکی تقریب

پیرمحل :لائیو سٹاک کے زیر اہتمام کارڈ تقسیم کرنیکی تقریب

پیرمحل(نمائندہ دنیا )گورنمنٹ رضا فاروق میموریل لائبریری پیر محل میں محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام لائیوسٹاک کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس میں اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ثاقب عدنان ، ایڈیشنل ڈائریکٹر اعجاز حسین اور سابق چیئرمین خالد سردار نے مویشی پال حضرات میں لائیو سٹاک کارڈ تقسیم کئے ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاکحنا کوثر کی طرف سے منعقد ہ تقریب سے خطاب میں اے سی ثاقب عدنان نے کہا حکومت پنجاب کے کسان کارڈ ،لائیو سٹاک کارڈ اور دھی رانی پروگرام عوام کی فلاح کے لئے ہیں،یہ تمام اقدامات چھوٹے کاشتکاروں اور شہریوں کو مالی طور پر مضبوط بنانے کے لیے ہیں ۔ سابق چیئرمین خالد سردار نے کہا کسان کارڈ اور لائیو سٹاک کارڈ کسانوں اور غریب عوام کے لئے نعمت ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کے ساتھ کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں