جھنگ :پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے اجلاس
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)خرم شہزاد بھٹی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کی ۔
اس موقع پر انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیں، اوورچارجنگ کی شکایات پر سخت کارروائی کی جائے ، اس حوالہ سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا۔ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کو سخت ایکشن لینے کے بھی احکامات جاری کئے ۔