کچھ لوگ جعلی بلڈنگ انسپکٹر بن کر پیسے وصول کر رہے :چیف آفیسر

کچھ لوگ جعلی بلڈنگ انسپکٹر بن کر  پیسے وصول کر رہے :چیف آفیسر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیف آفیسر سید علی عباس بخاری نے وضاحت کی ہے کہ فرقان جعفر،حاجی محمد یونس، فیصل حیات،محمد مرتضی،ارشاد حسین میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے بلڈنگز انسپکٹر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض شکایات موصول ہوئی ہیں کہ کچھ لوگ جعلی بلڈنگ انسپکٹر بن کر شہر بھر میں پیسے وصول کر رہے ہیں اور سرکاری ادارے کا نام بدنام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ پانچ بلڈنگز انسپکٹرز کے علاوہ کوئی اپنے آپ کو بلڈنگ انسپکٹر ظاہر کرکے کنسٹرکشن سائٹ پہ جا کر نقشہ کی مد میں پیسے وصول کرتا ہے تو اس کی فوری اطلاع دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں