سابقہ رنجش پر مخالفین کا شہری پر تشدد، موٹرسائیکل بھی چھین لی

سابقہ رنجش پر مخالفین کا شہری پر  تشدد، موٹرسائیکل بھی چھین لی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریل بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شاہ جہاں نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے منٹگمری بازار میں اسے قابو کرلیااور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ اس سے موٹرسائیکل اور نقدی بھی چھین لی جبکہ بعدازاں ملزمان اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں