پولیس دستے نے شہید کانسٹیبل عامر مشتاق کی قبر پر سلامی دی

پولیس دستے نے شہید کانسٹیبل عامر مشتاق کی قبر پر سلامی دی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہید کانسٹیبل عامر مشتاق کی برسی کے موقع پر پولیس دستے نے شہید کی قبر پر سرکاری اعزازکے ساتھ سلامی دی اور لواحقین کے ساتھ ملاقات بھی کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس کی جانب سے تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے پولیس دستے کے ہمراہ شہیدپولیس کانسٹیبل عامر مشتاق کی برسی پر شہید کی قبر پر حاضری دی ۔ فیصل آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔علاوہ ازیں فیصل آباد پولیس کی جانب سے شہید کی فیملی میں تحائف تقسیم کیے گئے ۔ یاد رہے شہید پولیس کانسٹیبل عامر مشتاق نے دوران پولیس مقابلہ اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں