فیصل آباد ڈویژن میں بھی لائیوسٹاک کارڈ کی تقسیم کاباقاعدہ آغاز

 فیصل آباد ڈویژن میں بھی لائیوسٹاک کارڈ کی تقسیم کاباقاعدہ آغاز

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کی تقسیم کافیصل آباد ڈویژن میں بھی باقاعدہ آغاز ہو گیا ۔

 اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت تحصیل جڑانوالہ کے آفس میں لائیوسٹاک کارڈکی تقسیم کے حوالے سے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانان خصوصی مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی خان بہادر ڈوگر اور ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر تھے ۔ اس موقع پر لائیوسٹاک کارڈ سکیم میں اپلائی کرنے والے 71 کامیاب مویشی پال کسانوں میں کارڈ بذریعہ بینک آف پنجاب تقسیم کئے گئے ۔ مزید براں افتتاحی تقریب میں مویشی پال حضرات، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر محمد قیصر خلیق، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل جڑانوالہ ڈاکٹر نازش ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر تحصیل جڑانوالہ رضوان عامر ، متعلقہ ویٹرنری افسران، میڈیا نمائندگان اور دیگر نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر عرفان احمد نے سرانجام دیئے ۔اس موقع پر کامیاب مویشی پال کسانوں نے وزیراعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ وصول کرنے کے بعدحکومت پنجاب اور محکمہ لائیوسٹاک کا شکریہ ادا کیا۔ اس حوالے سے سردار خان بہادر ڈوگر نے کہا کہ پانچ سے دس نر جانور رکھنے والے مویشی پال حضرات کو جانور فربہ کرنے کے لئے بلا سود قرض مہیا کیا جا رہا ہے ۔ڈاکٹر سید ندیم بدر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب لائیوسٹاک کارڈ15 دسمبر سے فنکشنل بھی ہو جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں