ہائیر سیکنڈری سکول علامہ اقبال روذڈ میں 3روزہ سائنسی نمائش
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گورنمنٹ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول علامہ اقبال روڈ میں تین روزہ سائنسی نمائش کا انعقادکیا گیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وقار احمد نے نمائش میں طالب علموں کے فزکس،کیمسٹری،بیالوجی اور کمپیوٹر سے متعلقہ ماڈلز دیکھے اور ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹرسکندر ذوالقرنین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالغفار بھی موجود تھے ۔ Tobishimaکارپوریشن جاپان کے ڈائریکٹر مسٹرتاکومی کوڈاکی اورسول انجینئر احسان اللہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔مہمانوں نے سائنسی نمائش میں رکھے گئے ماڈلز دیکھے اور طالب علموں کی صلاحیتوں کو سراہا۔