ناموس رسالت ؐ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے :قا ری شبیر

ناموس رسالت ؐ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے :قا ری شبیر

چناب نگر(نامہ نگار )انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مولانا قا ری شبیر احمدعثمانی نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور۔

 شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے ، ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،جناب نبی کریم ؐکے بتائے ہو ئے احکامات پر عمل پیرا ہو نے سے دنیا و آخرت کی بھلائیاں ممکن ہیں، دین مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ اﷲاور اس کے رسول ؐ کا ساتھ دیں،دین کو سب پر مقدم رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت مسلمان کے ایمان کی اساس ہے اور قرآن پاک سرچشمہ ہدایت ہے ،شعائر اسلامی کی بے حرمتی مسلمان کسی صورت برداشت نہیں کرسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کسی خاص مذہب فرقہ کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے اور ہم سب پاکستانی قوم ہیں ،تمام مسائل کا حل قرآن وسنت پر عمل پیرا ہونے میں ہے ،حضور پاکؐ کا سواہ حسنہ امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں