چنیوٹ میں بھی لائیو سٹاک کارڈ کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع چنیوٹ میں بھی وزیراعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کی تقسیم کا باقاعدہ آغازکردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کی تقسیم کا ضلع چنیوٹ میں بھی گزشتہ روز باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے افتتاحی تقریب کا اہتمام محکمہ زراعت تحصیل چنیوٹ کے دفتر میں کیا گیا ،تقریب میں مہمان خصوصی ایم پی اے مسلم لیگ ن مولانا الیاس چنیوٹی تھے ۔ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع چنیوٹ ڈاکٹر یوجین سہیل، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل چنیوٹ ڈاکٹر محمد واجد، متعلقہ ویٹرنری افسران، کامیاب مویشی پال حضرات اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر مویشی پال حضرات میں لائیو سٹاک کارڈ بذریعہ بینک آف پنجاب تقسیم کیے گئے ،کامیاب مویشی پال حضرت نے کارڈ وصول کرنے کے بعد محکمہ لائیو سٹاک اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ اس حوالے سے ڈاکٹر یوجین سہیل کا کہنا تھا کہ ملک میں گوشت کی پیداوار اور برآمدات میں اضافے کے لیے لائیو سٹاک کارڈ سکیم کا اجراء مویشی پال حضرات کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مویشی پال حضرات وزیراعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کی وصولی کے لیے محکمہ زراعت توسیع کے تحصیل دفاتر سے رجوع کریں۔