اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کاقبضہ مافیا سے واگزار اراضی کا معائنہ

اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کاقبضہ مافیا سے واگزار اراضی کا معائنہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفدر شبیر نے قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی اراضی کا معائنہ کیا ۔

اور ریونیو افسران کو اراضی کی حفاظت یقینی بنانے کی تاکیدکی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قابض مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ کسی کو سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے کی جرات نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ سرکاری زمینوں کا سروے بھی کرایا جارہا ہے تاکہ ان کی موجودہ حیثیت کاجائزہ لیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی کو عوامی بہبود کے لئے بروئے کارلانے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں