چنیوٹ پولیس کے 14افسران کو اگلے عہدے پر ترقی دیدی گئی

چنیوٹ پولیس کے 14افسران  کو اگلے عہدے پر ترقی دیدی گئی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ پولیس کے 14افسران کو سب انسپکٹر،اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

،ترقی پانے والے افسران کیلئے ڈی پی او دفتر میں پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداﷲاحمد،ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ظفر اقبال،ڈی ایس پی لیگل مدثر کلیم نے ترقی پانے افسران کو ان کے عزیز و اقارب کے ہمراہ مل بیج لگائے ۔ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں محمد رضوان،عمردراز،احمد یار،محمد اسلم ،حسن رضا،عنصر عباس،فلک شیر،ظفر عباس،آصف حنیف،محمد ابراہیم شامل ہیں جبکہ ہیڈ کانسٹبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بننے والوں میں مہدی شاہ،سجاد خالد،مختار احمد،لیاقت علی شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں