ٹوبہ :غیر قانونی کمپریسر کا استعمال، لنک لائنوں میں گیس نایاب

ٹوبہ :غیر قانونی کمپریسر کا استعمال، لنک لائنوں میں گیس نایاب

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہرکے اکثر پوش علاقوں کے بااثر صارفین کی طرف سے گھروں میں غیر قانونی کمپریسر لگا کر فل پریشر کے ساتھ گیس حاصل کر نے کے باعث مین پائپ لائن اور۔

 شہر کے اکثر گلی محلوں کی لنک لائنوں میں سوئی گیس نایاب ہو گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں محلہ مصطفی آباد ،گؤشالہ ،عوامی بستی اور سر ہند کا لو نی سمیت دیگر علاقوں میں گیس کا انتہائی کم پریشر ہزاروں گھریلو صارفین کیلئے وبال جان بن گیا ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہے تاہم حکومتی پالیسی کے برعکس سوئی گیس کے مقامی حکام مذکورہ علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں اور عین اس وقت جب ناشتے اوررات کے کھانے کی تیاری کا وقت ہوتاہے گیس کا پریشر انتہائی کم کر دیتے ہیں،جس کی وجہ سے کھانا پکانا بھی ممکن نہیں رہتا۔ صارفین کے مطابق سو ئی گیس حکام کی طرف سے گلی محلوں میں قائم چھوٹے کارخانوں ، کمرشل سیکٹر ، ہوٹلوں وغیرہ کو تو فل پریشر کے ساتھ گیس سپلائی کی جارہی ہے لیکن گھریلو صارفین کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہاہے ،اس بارے سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ کمرشل و گھریلو صارفین کمپریسر لگا کر غیر قانونی طور پر اپنے پریشر میں اضافہ کر رہے ہیں اور ایک کمپریسر کئی گھروں کی گیس کھینچنے کا موجب بن رہاہے ،جن کی نشاندہی ہو نے پر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں