کمالیہ :3رکنی گینگ گر فتار،چوری شدہ 8موٹر سائیکلیں برآمد
کمالیہ (نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی ،موٹر سائیکل چو ر 3رکنی گینگ گر فتار،چوری شدہ 8موٹر سائیکل اور4لاکھ30ہزار روپے نقدی برآمدکر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی/ایس ڈی پی او کمالیہ زینب ایوب کی سربراہی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ انسپکٹر جیون خان اوراہلکاروں پر مشتمل تھانہ سٹی کمالیہ پولیس کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزمان حسنین رضا ،افضال عرف ببی اورجاوید عرف کوڈو کے قبضہ سے چوری شدہ 8موٹر سائیکلیں،4لاکھ30ہزار روپے نقدی برآمدکر لی گئی، ملزمان نے دوران تفتیش علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ اور اس کے گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ۔