پولیس ہیلپ لائن پر ڈکیتی کی بوگس کال پر شہری گرفتار، مقدمہ درج

پولیس ہیلپ لائن پر ڈکیتی کی بوگس  کال پر شہری گرفتار، مقدمہ درج

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )پولیس کی ہیلپ لائن پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے پر ملزم کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ 250 ر۔ب عباس پور کے رہائشی ناصر نامی شخص نے ریسکیو 15 پر کال کر کے بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس سے 4 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے ہیں، اطلاع ملتے ہی تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے موقع پر پہنچ کر چھان بین کی تو کالر کی جانب سے کی گئی کال جھوٹ نکلی، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں