کھیلتا پنجاب گیمز:ڈی پی ایس جڑانوالہ کے طلبہ نے ڈویژن لیول جیت لیا

کھیلتا پنجاب گیمز:ڈی پی ایس جڑانوالہ  کے طلبہ نے ڈویژن لیول جیت لیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ کھیلتا پنجاب گیمز میں ڈی پی ایس جڑانوالہ کے طلبہ نے ڈویژن فیصل آباد لیول جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سپورٹس و یوتھ افیئرزپنجاب نے صوبہ بھر میں ڈویژن لیول تک کے تمام 12 سپورٹس کے مقابلہ جات مکمل کرلیے ، اس حوالے سے ڈویژن فیصل آباد میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں ڈی پی ایس سکول جڑانوالہ کی آئزہ نثار کو انڈر 63 ویٹ کیٹگری میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے پر گولڈ میڈل جبکہ ماہ نورکو 73 ویٹ کیٹگری میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر سلور میڈل سے نوازا گیا، سکول پہنچنے پر انتظامیہ نے ان کاشاندار استقبال کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں