ریسکیو 1122 جھنگ کے جوانوں کا ماہانہ فزیکل اور تحریری ٹیسٹ لیا گیا

ریسکیو 1122 جھنگ کے جوانوں کا  ماہانہ فزیکل اور تحریری ٹیسٹ لیا گیا

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ریسکیو 1122 جھنگ کے جوانوں کا ماہانہ فزیکل اور تحریری ٹیسٹ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کی زیرنگرانی لیا گیا ۔۔۔

 ٹیسٹ کا مقصد جوانوں کی جسمانی صحت، مہارتوں اور علم کی تازہ کاری کو یقینی بنانا ہے ،ٹیسٹ کے دوران جوانوں کی فٹنس، رفتار، مہارت اور تحریری علم کا جائزہ بھی لیا گیا اور اس بات کی جانچ کی گئی کہ وہ اپنی تربیت اور ذمہ داریوں کے مطابق کتنے مستعد اور متحرک ہیں۔ ڈاکٹر اشفاق احمد نے ٹیسٹ کے بعد جوانوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ ریسکیو 1122 عوام کو بہترین اور بروقت خدمات فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں