والدین اور بزرگ رشتہ داروں کی خدمت کریں:مفتی رمضان
سمندری(نمائندہ دنیا)پاکستان آرچری فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ملک عمران علی کے والد محترم ملک لیاقت علی مرحوم کی چھٹی برسی کے سلسلہ میں سول کلب میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں علمائے کرام مفتی سعید رضوی،مولانا فاروق القادری اورخطیب مسجد داتا دربار مولانا مفتی محمد رمضان سیالوی نے خطاب کیا ۔مولانا مفتی محمد رمضان سیالوی نے کہا کہ والد کا گھر میں سرپرست اور حاکم کا کردار ہے ،اپنے والدین اور بزرگ رشتہ داروں کی تابعداری اورخدمت کریں، یہ طریقہ انتہائی سود مند اور اولاد کیلئے بڑا اصلاحی پہلو ہے ۔تقریب میں اراکین اسمبلی راؤکاشف رحیم ، محمد اسلم گجر ، عارف محمود گل، ملک طارق ایس ایس پی آپریشن ،نعیم عزیز سندھو ایس ایس پی، محمود ہارون ایس پی سی ٹی ڈی،امتیاز حسین،میجر(ر)محمد اکرم ،ڈی ایس پی عرفان الحق ،مہرخالد ڈائریکٹرپاسپورٹ، رانا حارث ،میجر سراج ،میجر احمد مگسی، کرنل قمر الزماں، کرنل احمد عدنان، ارشد اولکھ ،حسیب باجوہ،سید مطاع رسول ،سید عطا ئرسول سمیت وکلاء ،کاروباری وسیاسی شخصیات ،صحافیوں سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔