کمشنر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے

کمشنر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد سلوت سعید عوامی مسائل سننے اور انہیں حل کرانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سرگرم ہیں۔

انہوں نے اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے ۔کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں اورروزانہ شہریوں کے مسائل سننا اور انہیں حل کرانا ترجیح ہے ۔کمشنر نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ محکموں کے افسروں سے تعمیلی رپورٹ بھی طلب کی اور واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں