سی آر اے کے زیر اہتمام کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (سی آر اے ) کے زیر اہتمام کرسمس کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد، کوارڈینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم برائے انسانی حقوق و ممبر صوبائی اسمبلی عمانوایل اطہر جولیئس کی خصوصی شرکت۔۔
عمانوایل اطہر جولیئس کی طرف سے قانون و انصاف کی بالادستی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالہ سے سی آر اے کا کردار کو سراہا گیا اور انسانی حقوق کیلئے ملکت کام کرنے سمیت ہر ممکنہ تعاون کی مکمل یقین دہانی بھی کارروائی گئی۔کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (سی آر اے ) کے زیر اہتمام کرسمس کی مناسبت سے کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کوارڈینیٹر آف سی ایم پنجاب انسپکشن ٹیم فار ہیومن رائٹس،ممبر آف سٹیڈنگ کمیٹی ہیومین رائٹس اینڈ منارٹی آفیئرز و ممبر صوبائی اسمبلی عمانوایل اطہر جولیئس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ سی آر اے صدر عاطف صدیق کاہلوں، جنرل سیکرٹری عبدالباسط، نائب صدر جویریہ نذیر، فنانس سیکرٹری عبدالصبور، کوارڈینٹر رابطہ کمیٹی خادم حسین گل، عزیز بٹ اورے محمد فیضان و دیگر ممبران شریک ہوئے ۔ اس موقع پر کرسمس کیک کاٹا گیاجبکہ صدر عاطف صدیق کاہلوں اور جنرل سیکرٹری عبدالباسط نے سی آر اے کا تعارف کرواتے ہوئے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔