سامان چوری کرنیوالے لائن سپرنٹنڈٹ کو عمر قید ، جر مانہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سپیشل جج سینٹرل فیصل آباد رانا زاہد اقبال نے سامان چوری کرنے والے لائن سپرنٹنڈٹ کو عمر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔
، تھانہ ایف آئی اے میں درج مقدمہ نمبر 408/18 کے استغاثہ کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے لائن سپرنٹنڈٹ جواد احمد نے جعلی دستاویزات تیار کر کے 78 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان سٹور سے نکلوا کر چوری کر لیا تھا، دوران سماعت عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم جواد احمد کو دفعہ 409 کے تحت دس سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ، دفعات 420, 467, 468 اور 471 ت پ کے تحت بالترتیب دو دو سال قید اور زیر دفعہ 47(2)5 پی سی اے کے تحت سات سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا، ملزم جواد احمد کو سینٹرل جیل بھجوا دیا گیا ہے ۔