مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو گرفتار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 459 گ ب کے قریب 6 ڈاکوؤں نے ناکہ لگانے کی کوشش کی۔۔۔
جس کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ اس دوران پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ تیسرا فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ظفر سعید کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔