جڑانوالہ :ٹی ایچ کیو ہسپتال کو ایمبولینسز فراہم نہ ہو سکیں
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) 6 سال بعد بھی ٹی ایچ کیو ہسپتال کو نئی ایمبولینس گاڑیاں فراہم نہ ہو سکی،ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو فیصل آباد ہسپتالوں میں لیجانے کیلئے شہری پرائیویٹ ایمبولینس گاڑیوں کے اخراجات برداشت کرنے لگے۔۔۔
ذرائع کے مطابق 2018 میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 2 ایمبولینس گاڑیاں تھی جن کو واپس لیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کو نئی ایمبولینس گاڑیاں فراہم کی جائیں گی بعدازاں ایمرجنسی میں ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو لانے اور لیجانے کی زمہ داریاں سونپی گئیں ، سرکاری ایمبولینس گاڑیوں کی فراہمی نہ ہونے پر مریضوں اور انکے ورثا خوار ہورہے ہیں۔