جھنگ:ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ ،ایمرجنسی کا معائنہ

جھنگ:ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ  ہسپتال کا دورہ ،ایمرجنسی کا معائنہ

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں ،وارڈز,لیب اور ایمرجنسی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے اور علاج معالجے اور مریضوں کی نگہداشت میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں