چنیوٹ:تجاوزات کرنے والوں کو1 لاکھ75 ہزار جرمانہ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مظفر بیگ کی زیر نگرانی ایم او آر ریگولیشن آفیسرسلیمان اشرف کی اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف بازاروں میں تجاوزات کرنے والوں۔۔۔
کے خلاف کاروائیاں 1 لاکھ75 ہزار سے زائد جرمانہ، 3 ہزار سے زائد نوٹس جاری۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کی زیر نگرانی ایم او آر ریگولیشن آفیسرسلیمان اشرف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مندر بازار، کچہری روڑ، ریلبازار، مسلم بازار سمیت مختلف بازاروں میں مختلف دوکانداروں کو تجاوزات کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے ایم آر او ریگولیشن آفیسرسلیمان اشرف کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تجاوزات کرنے والے د کانداروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ تجاوزات کرنے والے د کانداروں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔