فیسکو ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرنے گئی فیسکو ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا ۔
تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 191 رب میں ایس ڈی او علی حسن کی ہدایت پر فیسکو کی ٹیم بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرنے گئی تو ملزم فیاض نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ ان پر دھاوا بول دیا اور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔