مکوآنہ:آتشبازی کی فیکٹری میں دھماکا،متعدد افراد زخمی
مکوآنہ(نمائندہ دنیا )تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود چوکی مکوآنہ کے چند گزکے فاصلے پرآتش بازی کی منی فیکٹری میں زوردار دھماکا ہونے سے مبینہ طور پر متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق مکوانہ میں گیہلاولدمیاں خاں کے رقبے پر عمران عرف بگو نے آتش بازی کی فیکٹری بنا رکھی تھی جہاں اچانک کام کے دوران بارود پھٹنے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے تاہم مالک فیکٹری نے مبینہ طورپرزخمی افراد کو غائب کر دیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا تاہم ابھی تک زخمی افراد کا پتہ نہیں چل سکا یہ امر قابل ذکر ہے اس سے قبل بھی کئی دفعہ آتش بازی کی فیکٹریوں میں دھماکے ہو چکے اور اس سے کئی افراد جان کی بازی سے گئے اور کئی زخمی ہو کر زندگی بھر کے لیے مفلوج ہو گئے محکمہ سول ڈیفنس اور انتظامیہ غیر قانونی گھروں میں بنی منی فیکٹریاں کو ختم کروانے میں کوئی اقدامات نہ اٹھا سکی۔