تفریحی مقامات اور پارکس میں پبلک واش رومز ناقابل استعمال ، نل ٹوٹ پھوٹ کا شکار
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)تفریحی مقامات اور پارکس میں پبلک واش رومز کی حالت زار انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے ، پارک میں آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔۔۔
ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے کی جانب سے مسئلے پر توجہ نہیں دی جارہی ،تفصیلات کے مطابق شہر میں موجود کلیم شہید پارک،شہباز پارک،لائلپور پارک، پہاڑی گراؤنڈ پارک کی طرح شہر کے خوبصورت اور پوش علاقے میں موجود ڈی گراؤنڈ پارک میں بھی پبلک واش رومز کی حالت انتہائی خراب ہے مناسب صفائی نہ ہونے کے باعث پارکس کے واش روم استعمال کے قابل نہیں رہے واش رومز کے نل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، ٹائلیں خراب ہوچکی ہیں جس کے باعث شہری ان واش رومز کو استعمال نہیں کرسکتے ۔پارکس میں سیر و تفریح کی غرض سے صبح اور شام کے اوقات میں روزانہ سینکڑوں شہری آتے ہیں جنہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے سینٹری ورکرز کی غفلت ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے کی لاپروائی کی وجہ سے پارکوں میں عوامی سہولت عرصہ دراز سے میسر نہیں ہیں۔