چنیوٹ:صحافی راجہ ریاض کی والدہ کی تیسری برسی پر دعائیہ تقریب
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سینئر صحافی راجہ ریاض احمد خان کی والدہ کی تیسری برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقادکیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس اینڈ ویلفیئر کونسل آفس چنیوٹ میں صدر شوکت علی آزاد ایڈووکیٹ کی زیر صدارت دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد یاسین کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران شورش آزاد ایڈووکیٹ ، اﷲدتہ اے ڈی نے شرکت کی ۔دعائیہ تقریب میں سینئر صحافی راجہ ریاض احمد خان کی والدہ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔