ایم پی اے قدسیہ بتول کی کمسن مقتول کے ورثاء کوداد رسی کی یقینی دہانی
تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا )رکن پنجاب اسمبلی قدسیہ بتول تاندلیانوالہ کے نواحی علاقے پنڈی شیخ موسی میں اجتماعی زیادتی کے بعد قتل ہونیوالے پانچ سالہ معصوم بچے کے گھر پہنچ گئیں،۔
انہوں نے کمسن مقتول کے والدین کی داد رسی کی اور انہیں وزیر اعلی مریم نواز کی جانب سے ساتھ کھڑے رہنے کا پیغام پہنچایا ،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ باہلک رانا ذیشان بھی موجود تھے جنہوں نے ملزموں کی گرفتاری کے حوالے سے ورثاء کو آگاہ کیا اور قانونی تقاضے پورے کرنیکی یقین دہانی کروائی۔ تاندلیانوالہ کے عوامی حلقوں نے قدسیہ بتول کے اقدام کو سراہا ہے اور شہر میں امن و امان کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ہے ۔