لڑکی نے مبینہ اغواء کی کوشش ناکام بنادی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی نے مبینہ اغواء کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چکنمبر 67 ج ب میں۔
اسلم نامی شہری کی جواں سالہ بیٹی رابعہ بی بی کو ملزمان کی جانب سے مبینہ طورپر اغواء کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ متاثرہ لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے اغواء کی کوشش ناکام بنادی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔