ڈویژنل کمشنر کی مسیحی برادری کو مذہبی تہوار کرسمس پر مبارکباد
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈویژنل کمشنر سلوت سعید نے مسیحی برادری کو مذہبی تہوار کرسمس پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک وملت کی ۔
خدمت وترقی کے لئے مسیحی عوام بھی یکساں کردار ادا کررہی ہے ان کی خوشیوں میں شرکت ہمارا قومی فرض ہے تاکہ اس امر کا اظہار کیا جاسکے کہ ہم سب بطور پاکستانی قوم متحد ہیں۔کمشنر نے کہا کہ تمام پاکستانی اپنی خوشیاں مل جل کر مناتے ہیں جو کہ بین المذاہب ہم آہنگی،اتحاد واتفاق اور بھائی چارے کی واضح مثال ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں اقلیتی برادری کے حقوق کا خصوصی خیال رکھاجارہا ہے ۔،چاروں اضلاع میں انتظامیہ نے کرسمس کی تقریبات کے حوالے سے تمام تر حفاظتی وانتظامی امور کویقینی بنایا ہے ۔