ہوٹل پر سکیورٹی انتظام نہ کرنے پر مالک کے خلا ف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہوٹل پر سکیورٹی کا انتظام نہ کرنے پر مالک کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آبادکے علاقے ڈائیوو روڈ پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ہوٹل کو چیک کیا جہاں سکیورٹی گارڈ تعینات تھا نہ ہی سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا کوئی نظام موجود تھا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاہے ۔