جھنگ :مجلس وحدت مسلمین کا پارہ چنار کے حوالے سے دھرنا جاری
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پارہ چنار کے شہداء اور لواحقین سے اظہار یکجہتی اور مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا جاری ہے۔۔۔
ایوب چوک پر ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم روح اﷲ کاظمی احتجاج و دھرنا کی قیادت کر رہے ہیں۔سید روح اﷲ کاظمی کا کہنا ہے کہ دنیا میں جہاں بھی ظلم ہو گا ہم اس کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے، 80 دن گزر گئے پارہ چنار میں راستے بند ہیں پارہ چنار کے مکین گھروں میں محصور ہیں۔ خوراک، ادویات،علاج معالجہ نہ ہونے سے پارہ چنار کے مکین پریشانی میں مبتلا ہیں۔ شہداء کے لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہ ہوئے تب تک وہ شہداء کو دفن نہیں کریں گے۔ سید روح اﷲ کاظمی نے کہا کہ جب تک حکومت ان کے جائز مطالبات کو تسلیم نہیں کرتی دھرنا جاری رہے گا۔