کمالیہ :قائد اعظم ؒ کے یوم پیدائش کے حوالہ سے خصوصی پروگرام کا انعقاد

کمالیہ :قائد اعظم ؒ کے یوم پیدائش  کے حوالہ سے خصوصی پروگرام کا انعقاد

کمالیہ( نمائندہ خصوصی )کمالیہ کے مقامی سکول میں قائد اعظم ؒ کے یوم پیدائش کے حوالہ سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس کی صدارت سکول کی پرنسپل نے کی،پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، پروگرام میں مختلف کلاسز کے طلبہ نے تلاوت، نعت، حمد، قائد اعظم ؒکی زندگی، پاکستان کے ترانے اور پاکستان کی آزادی میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی اور آزادیِ پاکستان کے حوالہ سے ایک ٹیبلو بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل نے طلبائو طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اب یہ آپکا کام ہے کہ قائد اعظم کے خواب کو لیکر آگے بڑھنا ہے اور پاکستان کیلئے کارآمدشخص بنناہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں