سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت ،محکمانہ کام سے روکدیا

سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت ،محکمانہ کام سے روکدیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے انہیں محکمانہ امور کی انجام دہی سے روک دیاگیا۔

تھانہ ریل بازارکے علاقے میں سرکاری ملازمین محکمانہ امور کی انجام دہی میں مصروف تھے کہ اس دوران مسلح ملزموں کی جانب سے انہیں قابو کرکے تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ دھمکیاں دیتے ہوئے محکمانہ امور کی انجام دہی سے روک دیاگیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں