تعلیمی نظام کیلئے تمام وسائل بروے کار لا رہے :علی اکبر

تعلیمی نظام کیلئے تمام وسائل بروے کار لا رہے :علی اکبر

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے تمام میسر وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں ۔۔

تعلیمی اداروں کو دور جدید کے تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران،دو گورنمنٹ سکولوں کے اساتذہ، طلباء اورمتعلقہ سکول کونسل کے ممبران سے میٹنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں بہتری اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے بریفنگ لی اورایجوکیشن افسران کو ضروری امور بارے احکامات جاری کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سکولوں کی مانیٹرنگ اور تعلیمی امور کی بہتری کیلئے منظم حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ اس ضمن میں ایجوکیشن افسران سکولوں کا دورہ کرکے تدریسی و دیگر امور کی نگرانی کو یقینی بنائیں اور اس حوالہ سے سکولوں میں سہولیات کے حوالہ سے جائزہ لیکر رپورٹ پیش کی جائے ، سکولوں میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے تمام میسر وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ معیاری تعلیم کا فروغ تسلسل سے جاری رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں