محکمہ سول ڈیفنس کے سال میں 203 ٹریننگ سیشنز

محکمہ سول ڈیفنس کے سال میں 203 ٹریننگ سیشنز

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ سول ڈیفنس نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔سول ڈیفنس آفیسر رانا عباس نے۔

 بتایا کہ سول ڈیفنس کے انسٹرکشنل سٹاف اور بم ڈسپوزل سٹاف نے بھرپور ایکشن لیا۔انہوں بتایا کہ سال2024 میں انسٹرکشنل سٹاف نے مختلف تعلیمی اداروں، انڈسٹریل اینڈ کمرشل یونٹس،کمرشل سیکٹرز،سرکاری دفاتر اور سول ڈیفنس وارڈن پوسٹ میں بنیادی، فائر فائٹنگ،ابتدائی طبی امدادسے متعلق203 ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا جن میں 8460افراد کو تربیت فراہم کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ بم ڈسپوزل سٹاف کی جانب سے 5309 مقامات پر ٹیکنیکل سویپنگ کی گئی،29 موک ایکسرسائز اور تھریٹ کالز پر فوری رسپانس دیا گیا۔ انسٹرکشنل سٹاف نے فائر سیفٹی انتظامات کی جانچ پڑتال کے لئے مختلف صنعتی یونٹس کا دورہ کیااور718اداروں کو نوٹسز جاری کئے ،1045 کے چالان کرکے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوائے جن پر 15  لاکھ97 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالے 517دکاندار ومالکان کیخلاف مقدمات درج،1093 دکانیں سیل وسامان ضبط اور610 دکان مالکان کے چالان کرکے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوائے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں