نوجوان نسل کو حقیقی انقلاب کیلئے باہر نکلنا ہوگا:جاویدقصوری

 نوجوان نسل کو حقیقی انقلاب کیلئے باہر نکلنا ہوگا:جاویدقصوری

پینسرہ، ٹھیکریوالا(نمائندگان دنیا )جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امیر محمدجاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک مافیا کے قبضہ میں ہے ، حکمرانوں کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔۔۔

نوجوان نسل کو حقیقی انقلاب کیلئے باہر نکلنا ہوگا،سیاسی جماعتوں کے درمیان ملک وقوم کی بہتری کیلئے بامقصد مذاکرات ہونے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر سازی کے حوالے سے حلقہ پی پی 108کے علاقہ چک نمبر77ج ب ملاں پور میں منعقدہ کنونشن سے خطاب ، ارکان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزمان بٹ ،یاسر اقبال کھارا، میاں عمران عبداﷲ،رانا اکرام ، رانا رفیق،عاصم منیر لونا،حافظ علی حسن ،رانا نوید اکرام ،غضنفر ،نذیر صدیقی ،رانا اشرف ،ولید رحمانی، رفیق رحمانی،میاں سہیل و دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو ظلم کے نظام کے خلاف نکلنا ہو گا، آنے والے بلدیاتی نظام میں جماعت اسلامی اپنے نشان سے الیکشن میں حصہ لے گی، نوجوان نسل رابطہ کمیٹیوں کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ممبر بنیں ۔ محمد جاوید قصوری نے کہا کہ کتنی عجیب بات ہے امریکہ نے ایک سیاسی جماعت کو اقتدار دلایا اور اب دوسری جماعت اقتدار کیلئے نئی امریکی حکومت پر تکیہ کئے نظر آرہی ہے ،مذاکرات کی رٹ صرف اپنی حکومت قائم رکھنا اور دوسری طرف مقدمات ختم کرانا ہے ،سیاسی کارکنوں پر جھوٹے مقدمات بنانا غلط روایت ، اس ہتھکنڈے کے استعمال کو روکنا ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں