شہری سے 27لاکھ روپے کا فراڈ ، ملزم کے خلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بینک سے گاڑی دلوانے کے بہانے لی گئی رقم مبینہ طور پر خرد برد کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ میں محمد ضیاء کو ملزم وسیم نے بینک سے قسطوں پر لی گئی گاڑی خریدنے کی پیش کش کی جس کے عوض وسیم نے 27لاکھ روپے وصول کرلیے تاہم گاڑی دلوانے میں ناکام رہا اور بعد ازاں حاصل کردہ رقم بھی مبینہ طور پر خرد برد کرلی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔