جلدبجلی کی قیمت عوام کے لیے قابلِ برداشت ہوگی:عرفان منان

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101 سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے۔
کہ وفاقی کابینہ میں 14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری کے بعداب جلدبجلی کی قیمت میں جوکمی ہونے والی ہے وہ عوام کے لیے قابلِ برداشت ہوگی- وزیراعظم میاں شہباز شریف نے متحرک ہوکرکئی برسوں سے درپیش مسئلہ حل کردیاہے -عوام کے لئے یہی ایک اہم مسئلہ تھا۔ان کاکہناتھاکہ ان نظر ثانی شدہ معاہدوں کی رو سے 14 آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کے بعد مذکورہ آئی پی پیز کے منافع اور لاگت میں 802 ارب روپے کی کمی کی تجویز منظور کی گئی ہے ۔