غزہ جنگ بندی :جماعت اسلامی کااظہارتشکرکیلئے مظاہرہ

 غزہ جنگ بندی :جماعت اسلامی کااظہارتشکرکیلئے مظاہرہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)جماعت اسلامی پی پی 116کے کارکنوں نے حافظ نعیم الرحمن کی کال پر غزہ میں جنگ بندی اور۔

 حماس کی کامیابی پراظہارتشکرکیلئے زونل امیررانا طہٰ خان، میاں اعجاز حسین،عتیق الرحمن،محمدرمضان سفری کی قیادت میں مدنی چوک سمن آباد میں مظاہرہ کیا۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے راہنماؤں نے معاہدے کو حماس کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجاہدین غزہ نے مزاحمت کی تاریخ رقم کر دی ہے ۔ وہ وقت دور نہیں جب مسجد اقصیٰ صہیونی قبضہ سے آزاد ہو گی۔ غزہ سیز فائر معاہدہ پوری امت مسلمہ کی فتح ہے ۔ غزہ میں پندرہ ماہ سے جاری اسرائیلی سفاکیت اور بمباری کے خاتمے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ  اسرائیل اور امریکہ حماس کی جدوجہد اور اہل فلسطین کی ہمت اور جرات کے آگے ڈھیر ہو گئے اور جنگ بندی معاہدہ پر مجبور ہوئے  ۔انہوں نے کہا کہ اہل غزہ کی قربانیوں سے پوری دنیا سے بیدار ہوئی، اسرائیل کو شدید ہزیمت اٹھانا پڑی، امت مسلمہ کافرض ہے کہ اہل غزہ کی دل کھول کرامدادکریں تاکہ وہ دوبارہ اپنے گھروں میں آباد ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں