سی پی او کی زیر صدارت افسروں کی کرائم میٹنگ کا انعقاد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی اوفیصل آبادکامران عادل کی زیر صدارت اقبال ڈویژن کے پولیس افسران کے۔
ساتھ پولیس لائن میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔تفصیلات کے مطابق سی پی او کامران عادل کی زیر صدا رت اقبال ڈویژن کے تمام پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ، ایس پی اقبال ڈویژن ،ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز تھانہ جات شامل تھے ۔ سی پی او فیصل آبادنے کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اشتہاری ملزموں کی جلداز جلدگرفتاری کو یقینی بنانے ، قتل،اغوا برائے تاوا،ن ڈکیتی، ہاؤس رابری و دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات کے متعلق افسروں سے دریافت کیا، نیز تما م افسروں کو رات کی پٹرولنگ کو یقینی بنانے کی تلقین کی گئی اور ہدایت کی کہ منشیات فروشوں،جواء خانوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن کریں،انہوں نے تھانہ جات کے علاقہ میں کرائم کی صورت حال کا جائزہ لیا اورزیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ علاقہ میں کرائم کنڑول کرنے کیلئے متحرک ہوں،جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کئے جائیں ،پٹرولنگ اور ناکہ جات کے نظام کو مزید بڑھایا جائے اوراشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے بہترین حکمت عملی کی جائے ۔