احمد پور سیال :حکام کی نااہلی،خوشحالی سروے فارم کی فروخت ،شہری پریشان
احمد پور سیال (نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی احمد پور سیال نے خوشحالی سروے کو ‘‘کمائی’’ کا ذریعہ بنوا دیا ،فارم فروخت کرنے والے سادہ لوح عوام کو لوٹنے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے نگہبان رمضان پیکیج اور دیگر فلاحی منصوبوں سے استفادہ کیلئے یو ۔سی سطح پر سروے کرایا جارہا ہے جس کیلئے آخری تاریخ 15فروری مقرر ہے ، اس سروے کیلئے خاندان کے سربراہ کو اپنا اور شریک حیات کا شناختی کارڈ ، بچوں کا ‘‘ب’’فارم لانا ضروری ہے ۔ ایم سی احمد پور سیال کی جانب سے مجوزہ فارم نہ لانے والے کا سروے ہی نہیں کیا جارہا اور عوام 100روپے فی کس کے حساب سے بکنے والا فارم خریدنے پر مجبور ہیں، شہریوں نے ڈی سی جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔