پینسرہ:واٹر پمپ چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ
پینسرہ(نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک نمبر67ج ب سدھار میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے بعد واٹر پمپ چوری ہونے لگے۔۔۔
نامعلوم ملزم راتوں کو گھروں کے باہر سے واٹر پمپ اتار کر فرار ہونے لگے ، سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود چوکی نیو سبز منڈی تھانہ ٹھیکریوالا پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو چکی ہے شہریوں نے سی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ وارداتیں روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔